مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے اجرائی امور کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے یمن کے بےگناہ عوام پر سعودی عرب کی کھلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے حریت پسند یمنی عوام کے ساتھ ہیں اور جیسا کہ امام خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ آل سعود کی ناک زمین پر رگڑدی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب بڑے شیطان کی سرپرستی میں یمن کے مظلوم عوام پر وحشیانہ بمباری کررہا ہے اور انھیں امداد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی صہیونیوں اور سعودیوں میں کوئی فرق نہیں ہیں خطے میں دونوں امریکی ایجنٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جسطرح 2000 اور 2006 میں صہیونیوں کی ناک زمین پر رگڑ دی گئی تھی اسی طرح آل سعود کی ناک بھی زمین پر رگڑ دی جائے گي۔
آپ کا تبصرہ